06:33 pm
قانونی ’بے قاعدگیوں‘ پر اورنج ٹرین کے اتنظام و انصرام کا ٹھیکہ منسوخ

قانونی ’بے قاعدگیوں‘ پر اورنج ٹرین کے اتنظام و انصرام کا ٹھیکہ منسوخ

06:33 pm

لاہور( آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں ’بے قاعدگیوں‘ کے پیش نظرانتظام وانصرام کا ٹھیکہ منسوخ کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب ماس ٹرانزٹ اٹھارٹی (پی ایم ٹی اے) کے سربراہ ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کو چلانے اور انتظامات سنبھالنے کے لیے چینی کمپنی کو تفویض کردہ تقریباً 60 ارب روپے کا ٹھیکہ قانونی اور تکنیکی بنیادیوں پر منسوخ کیا گیا۔چینی کمپنی کو مذکورہ ٹھیکہ 10 برس کے لیے دیا گیا تھا۔
اس حوالے سے بتایا گیا پی ایم ٹی اے کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر سبطین فضل حلیم نے ٹھیکے کے دستاویزات تیار کروائے تھے اور6 ماہ قبل ہی ان کی مدت پوری ہوئی تھی۔بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر انہیں مزید توسیع نہیں دی گئی۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ اورنج ٹرین کو چلانے اور انتظامات سنبھالنے سے متعلق ٹھیکے کے قوائد و ضوابط کو متعلقہ حکام سے منظور نہیں کرایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ چینی کمپنی کو منتخب کرنے کے بعد اس کی منظوری لے لی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ اتھارٹی کے مختلف محکموں اور اداروں نے ٹھیکے کے قانونی اور مالیاتی شعبوں کا جائزہ لیا اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آراے) نے گزشتہ ہفتے ٹھیکہ منسوخ کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ماتحت کمیٹی کے چیئرمین نے بھی ٹھیکہ تفویض کرنے کے عمل میں بعض مسائل کی جانب اشارہ کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ’اورنج ٹرین منصوبے کے انتظام و انصرام چلانے کے لیے ٹھیکہ کی حد مدت 5 برس تھی لیکن چینی کمپنی کو 10 برس کا ٹھیکہ دے دیا گیا علاوہ ازیں آپریشن اخراجات بھی غیرمعمولی زیادہ تھے جبکہ پورا منصوبہ صوبائی حکومت کی ملکیت ہے، یہاں تک کہ ٹرین بھی پنجاب کی ملکیت ہے‘۔خیال رہیکہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اٹھارٹی (پی ایم ٹی اے) کو از سرنو ترتیب دیا گیا جس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، 2 اراکین قومی اسمبلی، 4 اراکین صوبائی اسمبلی، سیکریٹری فنانس اور ٹرانسپورٹ، پی ایند ڈی چیئرمین اور سابق ٹرانسپورٹ سیکریٹری شامل ہیں

تازہ ترین خبریں

پی آئی اے، ریلوے،اسٹیل ملزکوئی ادارہ ٹھیک نہیں ،بجٹ میں 3 ہزار 400 ارب روپیہ سود کی ادائیگی پر خرچ کیا گیا۔ سراج الحق

پی آئی اے، ریلوے،اسٹیل ملزکوئی ادارہ ٹھیک نہیں ،بجٹ میں 3 ہزار 400 ارب روپیہ سود کی ادائیگی پر خرچ کیا گیا۔ سراج الحق

وزیراعلیٰ پنجاب کاعشائیہ ۔۔۔کیاجہانگیرترین گروپ شرکت کرے گا؟فیصلہ ہوگیا

وزیراعلیٰ پنجاب کاعشائیہ ۔۔۔کیاجہانگیرترین گروپ شرکت کرے گا؟فیصلہ ہوگیا

اب کرایہ دیں بس کے سفر جتنا، اور سفر کریں ہوائی جہاز پر، پی آئی اے نے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی

اب کرایہ دیں بس کے سفر جتنا، اور سفر کریں ہوائی جہاز پر، پی آئی اے نے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی

ہمیں اپنی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہوگا،اگلے مالی سال میں  ایکسپورٹ9سینٹ رہے گی۔مشیر تجارت رزاق داود

ہمیں اپنی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہوگا،اگلے مالی سال میں ایکسپورٹ9سینٹ رہے گی۔مشیر تجارت رزاق داود

بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔ معمول سے زیادہ گرج برس۔۔ آئندہ کتنے دن کیلئے ہر طرف جل تھل ایک ہونےوالاہے؟۔۔۔

بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔ معمول سے زیادہ گرج برس۔۔ آئندہ کتنے دن کیلئے ہر طرف جل تھل ایک ہونےوالاہے؟۔۔۔

اپوزیشن جماعتیں غیرآئینی بجٹ کو سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیں گی۔ یوسف رضا گیلانی

اپوزیشن جماعتیں غیرآئینی بجٹ کو سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیں گی۔ یوسف رضا گیلانی

حکومت کا کام ہے کہ وہ اپنے فلم میکرز کو سپورٹ کرے، اس کے لئے فلم پالیسی لا رہے ہیں،فواد چوہدری

حکومت کا کام ہے کہ وہ اپنے فلم میکرز کو سپورٹ کرے، اس کے لئے فلم پالیسی لا رہے ہیں،فواد چوہدری

 سینیٹر بننے نہیں آیاپاکستان کی اقتصادی حالت درست کرنے آیاہوں۔۔ شوکت ترین

سینیٹر بننے نہیں آیاپاکستان کی اقتصادی حالت درست کرنے آیاہوں۔۔ شوکت ترین

 احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان

احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان

پاکستان سپر لیگ سینز سکس ۔۔۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاپشاور زلمی کے خلا ف بلے با زی جا ری

پاکستان سپر لیگ سینز سکس ۔۔۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاپشاور زلمی کے خلا ف بلے با زی جا ری

بجٹ میں بڑی گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی

بجٹ میں بڑی گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی

 آزادکشمیرالیکشن،الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی جارہی ہے،ایسی حرکتوں کوبہت برداشت کرلیااب ایسانہیں ہوگا۔بلاول بھٹو

آزادکشمیرالیکشن،الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی جارہی ہے،ایسی حرکتوں کوبہت برداشت کرلیااب ایسانہیں ہوگا۔بلاول بھٹو

حج درخواستیں کب وصول کی جائیں گی ۔۔۔تاریخ کااعلان کردیاگیا

حج درخواستیں کب وصول کی جائیں گی ۔۔۔تاریخ کااعلان کردیاگیا

روس امریکا تعلقات میں کشیدگی کے باوجود پیوٹن کی امریکی صدر کو بڑی پیش کش

روس امریکا تعلقات میں کشیدگی کے باوجود پیوٹن کی امریکی صدر کو بڑی پیش کش