03:58 pm
جماعت اسلامی کا اے پی سی میں شمولیت سے انکار

جماعت اسلامی کا اے پی سی میں شمولیت سے انکار

03:58 pm

اوکاڑہ ( آن لائن)جماعت اسلامی نے 26جون کو بلائی جانے والی اے پی سی میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری امیرالعظیم کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکمران جماعتیں بھی ملک کے موجودہ بحرانوں کی ذمہ دار ہیں۔ امیر العظیم نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں پہلے اپنی غلطیوں پر معافی مانگیں اور لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک سے پاکستان واپس لائیں
تو ساتھ چلا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کا اتحاد الیکشن کے بعد ختم ہو گیا تھا کیونکہ مولانا فضل الرحمان دینی جماعتوں کے ساتھ نواز شریف، شہباز شریف، بلاول اور زرداری کو بھی ملانا چاہتے تھے جس پر ان سے اختلاف ہوا۔

تازہ ترین خبریں