05:52 pm
لارڈز کے میدان میں بھارت کے سکھوں کے ہاتھوں میں عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کی تصاویر

لارڈز کے میدان میں بھارت کے سکھوں کے ہاتھوں میں عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کی تصاویر

05:52 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف )لارڈز کے میدان میں بھارت کے سکھوں کے ہاتھوں میں عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کی تصاویر ، پاکستان کی جیت کی دعائیں کر نے لگے ، دعا کی وجہ بھی بتا دی ۔۔۔۔ لارڈز میں جنوبی افریقا کیخلاف آج میچ میں گرین شرٹس کی کامیابی کیلئے پاکستانی شائقین کرکٹ کے علاوہ بھارتی سکھ بھی پرجوش ہیں اور سپورٹ کرنے لگے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ شروع ہونے سے قبل ایک بھارتی سکھ نے پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کو سپورٹ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے بھارتی سکھ نے کہا کہ ’ میں ایک پنجابی اور لاہوری ہونے کے ناتے پاکستان کو سپورٹ کر رہا ہوں ، بھارت ہمارا آدھا جسم ہے اور آدھا پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو الگ ہوئے 72 سال ہو گئے ہیں اور ان 72 سال بعد عمران خان نے کرتار پور راہداری کھول کر بہت بڑا کام کیا ہے۔اسی لئے ہم پاکستان کو سپورٹ ایسے کر رہے ہیں جیسے بھارت کو کرتے ہیں۔ اس موقع پر سکھ نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھا تھا جس پر عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کی تصویر بنی تھی اور لکھا تھا ’ رئیل ہیروز‘۔انہوں نے کہا کہ آج دعا کرتا ہوں کہ پاکستان جیتے اور سیمی فائنل کی دوڑ میں پہنچے۔انہوں نے عمران خان سے درخواست کی ہے کہ پاکستان کا بارڈر یورپ کی طرح کھول دیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام بغیر ویزہ سرحد پار آ اور جا سکیں۔

تازہ ترین خبریں