10:52 pm
امیر قطر بھی پاکستان کے JF17تھنڈر کے مداح نکلے

امیر قطر بھی پاکستان کے JF17تھنڈر کے مداح نکلے

10:52 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف )امیر قطر بھی پاکستان کے  فخر کریں گے ۔۔۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے نور خان ائیربیس کا دورہ کیا ہے۔ امیر قطر کو نور خان ائیربیس پر پاکستان میں بنائے گئے جے ایف 17 تھنڈر کا معائنہ کروایا گیا۔ شیخ تمیم بن حمد الثانی کو پاکستانی طیارے مشاق کا بھی معائنہ کروایا گیا۔ امیر قطر نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں خصوصی دلچسپی کا اظار کیا ہے۔ انہوں نے طیارے کے اوپر سوار ہو کر اسکا معائنہ کیا۔ اس سے پہلے امیر قطر نے ایوانِ صدر کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ’نشان امتیاز‘ سے نوازا۔
اس موقعہ پر پاکستان اور قطر کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ واضح رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں، گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کا نورخان ایئربیس پر استقبال کیا۔ وزیراعظم نے امیر قطر کی گاڑی بھی خود ڈرائیو کی،امیرقطرکو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا،21 توپوں اور جے ایف تھینڈر طیاروں کی سلامی دی گئی۔پاکستان پہنچنے پر امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کو21 توپوں اور جے ایف تھینڈر طیاروں کی سلامی دی گئی۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا۔ امید کی جا رہی ہے کہ قطر پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اب انہوں نے جے ایف 17تھنڈر طیاروں میں دلچسپی لی ہے اور امکان ہے کہ قطر پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خرید سکتا ہے۔ پاکستان نے چین کی مدد سے جے ایف 17تھنڈر طیارے تیار کیے ہیں اور فروری میں بھارت کے ساتھ ہونے والی ڈاگ فائٹ میں یہ طیارے اپنی بہترین کارکردگی کا ثبوت دے چکے ہیں جبکہ انہیں ٹیسٹڈ انڈر وار کا اعزاز بھی حاصل ہو چکا ہے۔ پاکستان اب جے ایف 17کے تیسرے بیچ پر کام کر رہا ہے اور ان طیاروں کی فروخت کے لیے خریداروں کی تلاش میں ہے

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی