06:27 am
 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

06:27 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گردونواح میں طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیابی آگئی۔لاہور میں آسمان سے برستی بوندوں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ باغوں کے شہر
میں صبح سے شروع ہونیوالا بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے گرمی بھی اڑن چھو ہو گئی۔ وہاڑی، بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کے بعد موسم سہانا ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔دوسری طرف بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گردونواح میں طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، قلات، ژوب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں