08:27 am
وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش کے پیش نظر متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنےکاحکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش کے پیش نظر متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنےکاحکم

08:27 am

لاہور(نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارش کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے رات گئے بغیر پروٹوکول شہر لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔عثمان بزدار نے خود گاڑی چلائی اورگلبرگ، منی مارکیٹ، لبرٹی چوک، برکت مارکیٹ اور جیل روڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شہر میں صفائی کے انتظامات،
سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک نظام کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ کے دورے سے انتظامیہ لاعلم رہی۔عثمان بزدار نے حکم دیا کہ بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے،نکاسی آب کیلئے متحرک انداز میں کام کیا جائے، نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ عوام کے مسائل کا خود جائزہ لے کر ان کے حل کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں