09:57 am
میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹس کے اجراء کو مزید آسان بنانے کا فیصلہ

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹس کے اجراء کو مزید آسان بنانے کا فیصلہ

09:57 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹس کے اجراء کو مزید آسان بنانے کا فیصلہ۔ پیدائش اور موت کے سٹریفکیٹ میں نئی ترامیم کے لئے ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا ترمیمی سفارشات شہریوں کو جائیداد کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔ موت کے سڑٹیفکیٹ کا اجراء 60روز کی بجائے 5سال تک ہوسکے گا۔ پیدائش کے
سڑٹیفکیٹ کا اجراء پانچ سال کی بجائے 20سال میں دینے کی سفارشات تیار کر لی گئیں۔ بلدیاتی ایکٹ 2019 کے نفاذ سے قبل یونین کونسل سے پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹس کے اجراء کا مکمل اختیار ایڈمنسٹریٹر کو دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ ورکنگ پیپر کی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی سے منظوری کے بعد سیکریٹری بلدیات کو ارسال کر دی جائے گی۔ سیکرٹری بلدیات کی منظوری کے نئی ترامیم پر عمل در آمد کیا جائے گا۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق موت کا سڑٹفیکٹ 60روز میں جاری کرنا ہوتا ہے۔ 61 ویں دن موت سڑٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے سول کورٹ ڈگری ضروری ہے۔ پیدائش سڑٹیفکیٹ متعلقہ یونین کونسل سے پانچ میں حاصل ہو سکتا ہے ۔ ترامیم شدہ ورکنگ پیپر میں پانچ سال سے بڑھا کر بیس سال کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں