02:41 pm
زرداری کو اختیارات عوام کو منتقل کرنے کی سزا مل رہی ہے، بلاول

زرداری کو اختیارات عوام کو منتقل کرنے کی سزا مل رہی ہے، بلاول

02:41 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردرای کہتے ہیں کہ 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اختیارات کی منتقلی، اختیارات پارلیمان کو سونپ دینا ، بے نظیر انکم سپورٹ سے کروڑوں گھروں کے چولہے جلانا اگر جرم ہے تو یہ جرم میں نے بھی کرنا ہے۔ آصف زرداری کوانھی جرائم کی سزا مل رہی ہے۔ نواب شاہ میں بے نظیر کے یوم پیدائش کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے
بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ آصف زردرای کوفیڈریشن کو مضبوط کرنے اور اختیارات کی پارلیمان کو منتقلی کی سزادی جا رہی ہے۔ دیاانھوںنےکہا کہ آصف زرداری کو وزرات عظمیٰ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ بے نظیر کو چھوڑ دو۔ لیکن انھوںنے انکار کردیا تھا۔