02:45 pm
آصف زرداری کی حکومت آگئی تو وہ انتقام نہیں لیںگے، بلاول بھٹو

آصف زرداری کی حکومت آگئی تو وہ انتقام نہیں لیںگے، بلاول بھٹو

02:45 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردرای کہتے ہیں کہ آصف زردرای کوفیڈریشن کو مضبوط کرنے اور اختیارات کی پارلیمان کو منتقلی کی سزادی جا رہی ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر نواب شاہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران نیازی ، سن لو ، دعا کرو کہ آصف زردرای کی حکومت آجائے۔ وہ انتقام نہیں لیں گے۔
لیکن اگر مولانا فضل الرحمان کی حکومت آگئی تو وہ تمھیں سنسار کر دیں گے۔بلاول بھٹوزرداری کا کہناتھا کہ آج 21جون ہے ۔ سال کا سب سے بڑا دن ہے۔ آج کے دن بھٹو شہید نے اپنی بیٹی سے کہا تھا " پیاری بے نظیر !سورج نے تمھیں دیکھ کر ڈوبنے سے ہی انکار کر دیا ہے"