03:17 pm
چئیرمین سینیٹ کی آصف زرداری سے تحریک عدم اعتماد کےخلاف مدد کی اپیل

چئیرمین سینیٹ کی آصف زرداری سے تحریک عدم اعتماد کےخلاف مدد کی اپیل

03:17 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین سینیٹ سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کےلئے پہنچ گئے اور تحریک عدم اعتماد کے خلاف مدد مانگ لی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کیملاقات میں صادق سنجرانی نے بجٹ اور قانون سازی سمیت آصف زرداری کی صحت بارے ۔دریافت کیا۔ ذرائع پیپلزپارٹی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف سابق صدر آصف زرداری سے مدد بھی مانگی ہے۔ صادق سنجرانی نے امید ظاہرکی کہ پیپلزپارٹی ان کیخلاف دیگرجماعتوں کے ساتھ نہیں ہے۔
ملاقات میں صادق سنجرانی کی غلط فہمیاں دورکرنے کی کوشش کی۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ آصف زرداری سے ان کی طبیعت کے بارے میں پوچھنے گیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے کوبھی دیکھ لیں گے۔ اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری سے کیڈٹ کالج پٹارو کے طلباء نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے چیمبر میں ملاقات کی۔آصف زرداری نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ اسی طرح آصف زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس میں بلاول بھٹو کے چیمبرمیں آصفہ بھٹو نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں فیصل سخی بٹ، قیوم سومرواور رخسانہ بنگش بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف زرداری نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی گرفتاری دھاندلی کا آغاز ہے، گرفتاریوں سے پیپلزپارٹی کے حامیوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے،،الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کیلئے عمران مخلص وزیرکی رہائی کو یقینی بنائے۔

تازہ ترین خبریں