03:25 pm
’’عمران خان زرا دھوپ میں آکر کھڑا اور ٹھیلے پر کما کے دکھائے ‘‘

’’عمران خان زرا دھوپ میں آکر کھڑا اور ٹھیلے پر کما کے دکھائے ‘‘

03:25 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) نیا پاکستان پاکستانیوں کیلئے نیا قبرستان ثابت ہونے لگا ، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ میں نے 4 ہزار روپے کا موبائل فون لیا جس پر مجھے 52 ہزار روہے سے زائد کا ٹیکس پڑ گیا۔نوجوان کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا جائے کہ میں غریب آدمی 50 ہزار روپیہ کہاں سے لاؤں جب کہ میرا موبائل صرف 4 ہزار کا ہے۔میں تو پورے ماہ میں 6 ہزار روپیہ کماتا ہوں
۔میرے گھر میں سے 8ووٹ عمران خان کو گئے۔اس لیے اب مجھے عمران خان بتائیں کہ میں یہ پیسے کہاں سے لاؤں۔عمران خان زرا ٹھیلے پر آکر کھڑا ہو اور دھوپ میں کمائے پھر اندازہ ہو گا۔یہ کون سی تبدیلی ہے اور یہ کون سا نیا پاکستان ہے؟۔نوجوان کا کہنا تھا کہ اس سے بہتر ہے کہ میں اپنا موبائل فون پھینک دوں۔ اس نوجوان کا کہنا تھا کہ عمران خان مجھے روڈ پر مل گیا تو میں ۔۔۔ ! اس نے مزید کیا کہا ؟ وڈیو ملاحظہ فرمائیں :

تازہ ترین خبریں