04:23 pm
”میرے میچ دیکھنے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا“

”میرے میچ دیکھنے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا“

04:23 pm

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف ) جنوبی افریقہ کے حکام نے وزیراعظم عمران خان کو میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی لیکن انہوں نے کیا جواب دیا ؟۔۔۔ وزیرمواصلات مراد سعید نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خرچ بچانے کے لیے پاکستان اور افریقہ کے مابین ہونے والا میچ دیکھنے جانے سے معذرت کر لی تھی۔ مراد سعید قومی اسمبلی میں خطاب کر رہے تھے،
انہوں نے بتایا کہ جنوبی افریقہ حکام نے وزیراعظم عمران خان کو پیچ دیکھنے کے لیے آنے کی دعوت دی لیکن وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ ”میرے میچ دیکھنے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا“۔مراد سعید نے بتایا کہ وزیراعظم بچت سکیم پر کام کر رہے ہیں اور وہ اپنے گھر کا خرچ بھی جیب سے کرتے ہیں۔ مراد سعید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے گھرکو جانے والی سڑک اپنے خرچ سے بنوائی۔

تازہ ترین خبریں