05:18 pm
امیرِ قطر کی پاکستان آمد کے روز مریم نواز کے پریس کانفرنس کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

امیرِ قطر کی پاکستان آمد کے روز مریم نواز کے پریس کانفرنس کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

05:18 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف)امیرِ قطر کی پاکستان آمد کے روز مریم نواز کے پریس کانفرنس کرنے کی وجہ سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ جس نے دن قطر کے امیر نے پاکستان آنا تھا اسی دن مریم نواز نے پریس کانفرنس کی جس سے لگ رہا تھا کہ وہ قطر شہزادے کو کوئی پیغام دینا چاہ رہی ہیں۔صابر شاکر کا مزید کہنا تھا
کہ کچھ لوگوں نے مریم نواز کی دھواں دھار پریس کانفرنس کا قطر کے امیر کی پاکستان آمد سے جوڑنے کی کوشش کی اور کہا وہ دراصل انہیں پیغام دینا چاہ رہی تھیں کہ دیکھیں ہمارے ساتھ کتنا ظلم و ستم ہو رہا ہے ہمارے لیے کوئی آواز اٹھائیں اور ہمیں بھول نہ جائیں۔خیال رہے مریم نواز نے ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی ملاقات پر مجھے پیغام ملا کہ 5لوگوں سے زیادہ وہ جن قریبی رشتہ دار ہیں، ان سے زیادہ نہیں مل سکتے، میں اور میرے بچے گئے، شہبازشریف اور ان کی بہن کو نہیں ملنے دیا گیا۔