05:53 pm
قطری وزیر اعظم کا دیا ہوا پیکج شریف خاندان کےلئے ایک ڈیل تھا، عارف نظامی

قطری وزیر اعظم کا دیا ہوا پیکج شریف خاندان کےلئے ایک ڈیل تھا، عارف نظامی

05:53 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی عارف نظامی نے انکشا ف کیا ہے کہ قطری وزیر اعظم کا پاکستان کےلئے پیکج درحقیقت ایک ڈیل اور شریف خاندان کےلئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔ قطری وزیر اعظم نے پاکستان کو تین ارب ڈالرز دے دیے ہیں جبکہ مزید دس سے بارہ ارب ڈالرز دیے جائیں گے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا
کہ ڈیل کا 70سے 80فیصد مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ شریف خاندان کیلئے ڈیل سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے عارف نظامی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ معاملات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ قطری حکومت کی جانب سے شریف خاندان کو ریلیف دلوانے کیلئے کردار ادا کیا جا رہا ہے۔ قطری وزیراعظم کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران اس حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبریں