06:07 am
شہر شکارپور میں مسافرکوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق

شہر شکارپور میں مسافرکوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق

06:07 am

شکارپور(نیوز ڈیسک ) صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں مسافرکوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شکارپور میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوا
جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 خواتین سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں