08:45 am
پنڈ دادن خان کے قریبی گائوں  میں پرانے مکان کی کھدائی کے دوران سونے، چاندی کے سکے اور مورتیاں برآمد

پنڈ دادن خان کے قریبی گائوں میں پرانے مکان کی کھدائی کے دوران سونے، چاندی کے سکے اور مورتیاں برآمد

08:45 am

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف )پاکستان کے اہم شہر میں 100سالہ پرانے گھر کی دوبارہ تعمیر کیلئے کھدائی کے دوران نیچے سے تاریخی خزانہ دریافت، سونے ، چاندی کے سکے اور مورتیوں سمیت کیا کچھ نکلا ، پنڈ دادن خان کے قریبی گائوں میں پرانے مکان کی کھدائی کے دوران سونے،
چاندی کے سکے اور مورتیاں برآمد ہوئی ہیں۔ جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے نواحی گائوں ہرن پور میں سو سالہ قدیم گھر کو از سر نو تعمیر کیلئے گرایا گیا، مکان کی بنیادوں سے سونے اور چاندی کے قدیم سکے برآمد ہوئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بتایا جاتا ہے ہرنپور تاریخی قصبہ کی حیثیت رکھتا ہے، کھدائی کے دوران مورتیاں بھی ملی ہیں۔