08:46 am
پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پر اقتدار کیلئے سابق امریکی وزیر خارجہ کے پاؤں پکڑنے کا الزام

پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پر اقتدار کیلئے سابق امریکی وزیر خارجہ کے پاؤں پکڑنے کا الزام

08:46 am

اسلام آباد (روزنا مہ اوصاف)پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پر اقتدار کیلئے سابق امریکی وزیر خارجہ کے پاؤں پکڑنے کا الزام ، تحریری ثبوت کے طور پر کیا چیز قومی اسمبلی میں پیش ، پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خبر ۔۔۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں دھواں دار تقریر کرتے پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا. تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے اپنے موقف کے ثبوت میں سابق صدر باراک اوباما اور سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس کی کتاب پیش کر دی. مراد سعید نے کہا
کہ پیپلز پارٹی والے تو این آراو کے لئے امریکا کے بھی پاؤں پڑے گئے. بے نظیربھٹونے امریکی حکام سےکہا کرپشن کے چارجز سے نجات دلائیں اور ہمیں دوبارہ وزیراعظم بنا دیں. انھوں نے دونوں کتابوں سے حوالے دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ ڈیل کرلیتے ہیں تو پھرانھیں امریکا کی بات بھی ماننا پڑتی ہے۔ زرداری صاحب نےسی آئی اےکے ڈائریکٹرسےملاقاتیں کیں، جن میں حسین حقانی بھی ساتھ تھا، جو آج بھی پاکستان کے خلاف زہراگل رہاہے۔ مراد سعید نے الزام لگایا کہ آصف علی زرداری نے امریکی سفیرسے کہا، آپ ڈرون گراتے جائیں، ہم تشویش کر کے سوجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف بیمارہوتے ہیں توسرکاری خزانے سے تین لاکھ ستائیس ہزارڈالرخرچ ہوتے ہیں‌، خصوصی طیارے نوازشریف کا انتظار کرتے ہیں، اس پر بھی عوام کا پیسہ ہی خرچ ہوتا تھا. وفاقی وزیرمراد سعید کا کہنا ہے کہ ملک میں اگر کوئی سرٹیفائیڈ نااہل ہے تو وہ نوازشریف ہے جس نے ریڈیو، ائیر پورٹ سمیت سارا پاکستان گر وی رکھ دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان قطر گئے وہاں انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات کی، 300 پاکستانیوں کو طیارہ بھیج کر ملائشیا سے واپس منگوایا، او آئی سی میں وزیراعظم کی بہت پذیرائی ہوئی جب کہ ملک میں اگر کوئی سرٹیفائیڈ نااہل ہے تو وہ ہے نوازشریف، نواز شریف کے بچے بھی جہاز استعمال کرتے تھے، رائیونڈ گھر کی سکیورٹی کیلئے 100 کروڑ سے زائد خرچ کیے گئے، ان کا نعرہ تھا “کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے نوازشریف کی ساری بیماریاں گنوائیں اور کہا علاج باہر ہے، یہ ایک ایسا اسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو سکے۔مراد سعید سابق امریکی وزیر خارجہ کنڈولیزا رائس کی کتاب ایوان میں لے آئے، بینظیر بھٹو پر اقتدار کیلئے سابق امریکی وزیر خارجہ کے پاؤں پکڑنے کا الزام لگا دیا۔

تازہ ترین خبریں