02:01 pm
ملتان ایئر پورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران طیارے کو خوفناک حادثہ پیش آ گیا

ملتان ایئر پورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران طیارے کو خوفناک حادثہ پیش آ گیا

02:01 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف) ملتان ایئر پورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران طیارے کو خوفناک حادثہ پیش آ گیا ۔۔ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پردبئی سے ملتان آنے والے جہاز کی لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا جس سے جہاز کے انجن کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے ملتان آنیوالی ائیر لائن ’’فلائی دبئی‘‘ کی پروازن 325 ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہن ٹکرا گئی جس سے طیارے کا انجن شدید متاثر ہوا ہے تاہم طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے اور جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں حادثے کے بعد جہاز کو ورکشاپ پہنچا دیا گیا ،جہاز کی انسپکشن و مرمت کے لیے ماہرین کی خصوصی ٹیم کل دبئی سے ملتان پہنچے گی انسپکشن ٹیم کی کلیئرنس کے بعد جہاز کو دبئی روانہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں