02:27 pm
لاہور کی عدالت نے بڑے کیس میں شریف برادران کو بری کر دیا

لاہور کی عدالت نے بڑے کیس میں شریف برادران کو بری کر دیا

02:27 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت نے نواز شریف اور شہباز شریف کو قتل کیس میں بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شریف برادران کے خلاف خاتون کےقتل کا کیس تھانہ ٹاؤن شپ میں درج ہوا تھا۔ دونوں بھائیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے والد میاں شریف کے ساتھ مل کرخاتون کوقتل کیا۔ تاہم اب سیشن کورٹ نے دونوں بھائیوں کو خاتون کے قتل کے الزام سے بری کر دیا ہے۔واضح رہے
کہ یہ نواز شریف اور شہباز شریف سیاستدان نہیں بلکہ عام شہری ہیں اور دونوں بھائی سابق وزیراعظم اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ہم نام ہیں اور اس سے بھی دلچسپ بات کہ والد کا نام بھی میاں شریف ہے۔ خیال رہے کہ کئی مرتبہ شہری سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے اپنے بچوں کو نام دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں