02:28 pm
میں اے پی سی میں نہیں ہوں لیکن اپنا نام دے سکتا ہوں،آصف زرداری

میں اے پی سی میں نہیں ہوں لیکن اپنا نام دے سکتا ہوں،آصف زرداری

02:28 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری نندی پور کیس میں بابر اعوان کی بریت پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر بابراعوان بری نہ ہوں گے تو اور کون ہو گا۔ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں ۔ تفصیلات کے مطابق ایک صحافی نے سابق صدر آصف زرداری سے نندی پور کیس میں بابراعوا ن کی بریت کے فیصلے اور پرویز اشرف کی درخواست مسترد ہونے سے متعلق سوال کیا
تو آصف علی زرداری نے کہا کہ اس طرح تو ہو تا ہے اس طرح کے کاموں میں ۔اے پی سی سے متعلق ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا اے پی سی سے متعلق نام فائنل ہوئے ہیں ؟اس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں اس میں نہیں ہوں البتہ اپنا نام دے سکتا ہوں ۔

تازہ ترین خبریں