03:18 pm
پاکستانیوں پر تو ٹیکس لگا لگا کر ان زندگی کو موت سے بد تر بنا دیا گیا

پاکستانیوں پر تو ٹیکس لگا لگا کر ان زندگی کو موت سے بد تر بنا دیا گیا

03:18 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ 4 وزراء کی تمباکو کی فیکٹریاں ہیں۔دورانِ پروگرام گفتگو کرتے ہوئے رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ حکومت کے 4 وزیر ایسے ہیں جن کی تمباکو کی فیکٹریاں ہیں جن کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ان کو ٹیکس دینے میں رعایت دی گئی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے ایک عام شخص کے لیے تو ٹیکس اور دیگر قانون سخت کر دئیے ہیں۔
لیکن زرا یہ بھی پتہ کروایا جائے کہ کے پی کے کون سے چار بڑے لوگ ہیں جن کی تمباکو کی فیکٹریاں ہیں۔جس طرح ایکسپورٹ پر جی ایس ٹی لگتا ہے جس سے ٹیکس واپس مل جاتا ہے اسی طرح اس معاملے میں بھی یہی عمل اپنانے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم تو اس سسٹم میں نہیں آئیں گے۔ کیونکہ اس سسٹم میں تمباکو کی مقدار پر ٹیکس لگنا تھا۔اس لیے یہ چاہتے تھے کہ کسی کو پتہ ہی نہ لگے کہ ہم کتنے ملین تمباکو پراسس کر رہے ہیں لہذا ہم اسے ڈاکیومنٹ نہیں ہونے دیں گے۔ ایک طرف وزیراعظم عمران خان لوگوں کو ٹیکس دینے کے بھاشن دے رہے ہیں لیکن انہیں اپنی منجھی تلے ڈانگ پھیرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے ایمنسٹی سکیم متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے شہری اپنے غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات کو ڈکلئیرکر کے ٹیکس ادا کرنے کے بعد اپنے تمام اثاثوں کو قانونی حیثیت دے سکتے ہیں۔ حکومت نے اثاثہ جات ڈکلئیر کرنے کی آخری تاریخ 30جون رکھی ہے جس کے بعد غیرقانونی اثاثہ جات رکھنے والوں کے خلاف کارروائی شروع ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبریں