04:46 pm
جماعت اسلامی نے اے پی سی کا حصہ بننے سے انکار کردیا

جماعت اسلامی نے اے پی سی کا حصہ بننے سے انکار کردیا

04:46 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنےپر آمادہ کرنےمیں ناکام ہو گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کی قیادت نےاے پی سی میں بیٹھنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد کو حکومت مخالف آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں زبردست دھچکا پہنچا ہے۔اپوزیشن کی بڑی جماعت اور مولانا فضل الرحمان کے حالیہ اتحادی جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے حکومت مخالف آل پارٹیز میں شرکت سے صاف انکار کردیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو خود ملاقات کرکے حکومت مخالف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی، تاہم وہ اپنے اتحادی کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔دوسری جانب حکومت کو گرانے یا اس کیخلاف تحریک چلانے کے حوالے سے بلوائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تاریخ کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں