04:47 pm
جرمنی میں گرمی کا 72سالہ ریکارڈ ٹو ٹ گیا

جرمنی میں گرمی کا 72سالہ ریکارڈ ٹو ٹ گیا

04:47 pm

پیرس/برلن/برسلز(این این آئی)جرمنی، فرانس اور بیلجیم سمیت پورے یورپ کو اس وقت گرمی کی ایک شدید لہر کا سامنا ہے۔ آئندہ چند روز میں اکثر یورپی ممالک میں درجہ حرارت انتہائی زیادہ ہو جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی محکمہ موسمیات نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ یا ایک سو چار ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچ سکتا ہے۔
پیرس میں حکام نے بتایا کہ جون کے مہینے میں یورپ میں اتنی زیادہ گرمی خلاف معمول ہے، جو گزشتہ سات عشروں میں کبھی دیکھنے میں نہیں آئی تھی۔ جرمنی میں بھی آج(بدھ کو)درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ اس سے قبل جون میں جرمنی میں زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر1947میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جو اڑتیس اعشاریہ دو ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

تازہ ترین خبریں