04:48 pm
جے یو آئی حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے، ذرائع

جے یو آئی حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے، ذرائع

04:48 pm

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی حکومت کے خاتمے پر متفق نہیں، مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کومنانے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز (آج) بدھ کو مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہوگی، ذرائع کیمطابق مولانا فضل الرحمن فوری حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی حکومت کے خاتمے پر متفق نہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کو منانے کی کوششیں تیز کردیں۔ ذرائع جے یو آئی کے مطابق جے یوآئی کا اصل مقصد نااہل حکومت سے جان چھڑانا ہے،مولانا فضل الرحمان اے پی سے کے انعقاد سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کو ایک ایجنڈے پر متفق کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں حکومت کے خاتمے پر متفق نہیں،پیپلزپارٹی پارلیمان کے اندر تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا موقف ہے کہ حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے خود ہی ختم ہو جائیگی۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن جماعتیں حکومت کو۔دباو میں رکھنا چاہتی ہیں۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اے پی سی کا ایک نکاتی ایجنڈا رکھنا چاہتے ہیں،ایک نکاتی ایجنڈے پر اتفاق نہ ہوا تو احتجاج اور ملین مارچ منعقد کئے جائیں گے،اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز بھی جے یوآئی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی (آج) بدھ کو حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کرے کریگی، اے پی سی میں پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن،اے این پی،نیشنل پارٹی جے یوآئی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتیں شریک ہوں گی۔جماعت اسلامی اے پی سی میں شرکت سے پہلے ہی انکار کرچکی ہے۔

تازہ ترین خبریں