10:33 pm
 کوہلو :لیویز فورس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کے علاقے کوہلو میں لیویز فورس نے تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیاہے، تخریب کاروں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیاگیاہے،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند کے علاقے لال ونگ میں لیویز فورس نے حساس اداروں کی اطلاع پر کارروائی کی۔تخریب کاروں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیاہے۔
ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ نے لیویز لائن میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل اور رسالدار میجر لیویز شیر محمد مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں انہوں کہا کہ تحصیل ماوند کے علاقے لال ونگ میں حساس اداروں کی اطلاع پر کارروائی کر کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے تخریبی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔برآمد ہونے والے اسلحہ اور گولہ بارود میں اینٹی ٹینک مائنز2 عدد ،اینٹی وہیکل مائنز 4عدد،اے پی ایم 1 عدد، ہینڈ گرینڈ 31 عدد اورایس ایم جی روندز 700 عدد شامل ہیں۔آر پی جی 7 فیوز12عدد ،آر پی جی گولہ 2 عدد، 82 مارٹر 1 عدد، 75 مارٹر 1 عدد، 75 ایم ایم گولہ 3 عدداور 83 ایم ایم گولہ 1 عددبرآمد ہوئے۔ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لیویز فورس کی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کارروائی میں حصہ لینے والے جوانوں کے لیے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔حکام کے مطابق کارروائی سے قبل ہی دہشت گردٹھکانے سے فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے تھے جنکی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں

تازہ ترین خبریں

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا

افغان طالبان کی جانب سے افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمدگی کے دعوے پر نادرا کا ردعمل آگیا۔

بھارت میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی

کوروناکے وار جاری ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کئی ہفتوں بعدبٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا