11:37 am
حکومت نے اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کو منالیا، اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک ) حکومت نے اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کو منالیا جس کے بعد اس نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس آج ہونے جارہی ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن نے حکومتی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کو بھی دعوت دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل میں اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کے مشاورتی اجلاس کے دوران اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ ذرائع بی این پی مینگل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پہلے اپنی پوزیشن واضح کرے تو پھر بات ہوسکتی ہے۔ بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کے نام تحریری پیغام بذریعہ مولانا اسعد محمود ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اے پی سی میں ہماری سفارشات کا جائزہ لیا جائے اور اپوزیشن ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بی این پی مینگل کے وفد کو ملاقات کے لیے آج بلالیا، سردار اختر مینگل کی قیادت میں وفد آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں بی این پی کے 6 نکاتی ایجنڈے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو کی جائے گی اور بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی جانے والی اے پی سی میں اپوزیشن پارٹی جماعت اسلامی نے شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

تازہ ترین خبریں

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کوایک اوربڑاجھٹکالگ گیا

پنجاب میں 6 نئے اضلاع بنانے کی تجاویز ۔۔کون کون سی تحصیلوں کوضلع کادرجہ دیاجائے گا،بڑی خبرآگئی

کسے پتہ تھا کہ بڑی بڑی آنکھوں والا یہ معصوم سا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کی مشہور شخصیت بنے گا،یہ بچہ کون ہے،

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ،چین نے بھی اپنا موقف دیدیا

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن نتائج سامنے آگئے

کرپٹوکمپنی کوبڑاجھٹکا۔۔کتنے کروڑ ڈالرکی ڈیجیٹل چوری ہوگئی ،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاءکی خریداری ،عوام کی بڑی مشکل حل کردی گئی

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں کتنے دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،بڑ ی خبرآگئی

صبرکرومجھے گجرات آنے دوپھر۔۔۔۔چوہدری شجاعت نے اپنے بھائی وجاہت حسین کی تقریر کو بیہودہ قرار دے دیا

ملک کے معاشی حالات میں بہتری کب آنا شروع ہوگی؟وفاقی وزیر خرم دستگیرنے بڑادعویٰ کردیا

پاکستانی طلبہ کیلئے خوشخبری، برطانیہ نے بڑا اعلان کردیا

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے نے زرداری سے کتنے ڈالر مانگے چوہدری وجاہت حسین کا انکشاف،ہرکوئی ہکا بکا رہ گیا

چوہدری خاندان میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں،چودھری خاندان میں 5 ملاقاتوں کا انکشاف

حکومتی اور اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے وزیر اعظم شہبازشریف سر پکڑ کر بیٹھ گئے