07:24 am
’’کرپشن کی ہوشربا داستانوں پر نیب کا کمانڈو ایکشن ‘‘

’’کرپشن کی ہوشربا داستانوں پر نیب کا کمانڈو ایکشن ‘‘

07:24 am

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی کرپشن کی داستانوں پر اداروں نے ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز یوتھ کے پروگرام کی جب غیر قانونی طور پر ہیڈ بنی تھیں اور عدالت نے ان کو نکال کر باہر کیا تھا اور ان کو استعفٰی دینا پڑا تھا
اُس میں سے کروڑوں روپے نکالا گیا جو آڈٹ رپورٹس میں آ گیا ہے۔ غالباً یہ رقم میڈیا اور ایسے دیگر لوگوں کی خرید و فروخت میں استعمال ہوا ہے۔ مریم نواز کو اس معاملے میں نیب کسی بھی وقت بلا سکتی ہے۔ چودھری غلام حسین نے کہا کہ اوبامہ کے دور میں امریکہ کی خاتون اول مشعل اوبامہ نے مریم نواز کو 70 ملین دیا تھا وہ بھی کیس آ گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں