06:51 pm
’’آپ شہباز کیساتھ ہیں ، نواز کیساتھ ہیں یا مریم کے ؟ ‘‘

’’آپ شہباز کیساتھ ہیں ، نواز کیساتھ ہیں یا مریم کے ؟ ‘‘

06:51 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ شریف فیملی میں اس وقت اختلافات شدید تر ہو گئے ہیں۔نہ شریف فیملی بلکہ مسلم لیگ ن بھی اختلافات کا شکار ہو گئی ہے۔شریف فیملی میں پہلے دو دھڑے تھے لیکن اب تین بن گئے ہیں۔مریم بی بی شہباز شریف کے بعد نواز شریف سے بھی ناراض لگتی ہیں،کیونکہ کچھ باتیں نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان طے ہو چکی تھیں۔ لیکن مریم نواز کو ان باتوں میں سے بھئی کچھ باتیں پسند نہیں آئیں۔پچھلے کچھ دنوں کی گفتگو سنی جائے تو اندازہ ہو گا کہ جب خواجہ آصف سے سوال کیا گیا
کہ آپ نواز شریف ،شہباز شریف یا پھر مریم نواز کے ساتھ ہیں تو خواجہ آصف نے جواب دیا کہ میں درمیان میں کھڑا ہوں۔کچھ رہنما کہتے ہیں کہ شہباز شریف کا بیانیہ چلے گا کیونکہ وہ پارٹی کے صدر ہیں۔ جب کہ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ہم نے مفاہمت کا پیغام دیا تھا تاہم ہمیں مثبت پیغام نہیں ملا۔مریم نواز کو لگتا ہے کہ وہ غیر ضروری ہوتی جارہی ہیں اور ساری صورتحال میں انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا،اسی لیے انہوں نے نواز شریف سے اگلی ملاقات کرنے سے قبل ہی دھواں دھار پریس کانفرسن کر دی جس میں انہوں نے میثاق معیشت کو مسترد کر دیا۔جب کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان یہ طے ہو چکا تھا۔ اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ مریم نواز بھی کچھ معاملات پر نواز شریف سے مختلف رائے رکھتی ہیں۔جب کہ نواز شریف کو جیل سے باہر آنے کی بہت جلدی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف بھی 7ارب ڈالر دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔لیکن مریم نواز کہتی ہیں کہ اتنا پیسہ بھی دے دیا جائے اور میری نا اہلیت بھی برقرار رہے ایسا تو ممکن نہیں ہونا چاہئیے۔صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ اس ساری صورتحال میں شہباز شریف خاموش ہیں اور وہ اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ