02:30 pm
وزیر اعلیٰ سندھ کے بجٹ اجلاس کے دوران چٹکلے

وزیر اعلیٰ سندھ کے بجٹ اجلاس کے دوران چٹکلے

02:30 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی سے اشیا کے غائب ہونےکے معاملےپر اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے حیران کن بات کہہ ڈالی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ لوگ اسمبلی سے اشیا غائب ہونے کا الزام لگاتے ہیں لیکن میں کل یہاں 2 روپے چھوڑ کر گیا تھااور وہ آج بھی یہیں پڑے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا
کہ 2 روپے تو موجود ہیں لیکن اب یہ دیکھا جائے کہ کل اور آج کون لوگ اس ایوان میں نہیں ہیں۔ دوسری طرف سندھ اسمبلی نے آئیندہ مالی سال 20-2019 کا بجٹ منظور کر لیا گیاہے۔ وزیر اعلیٰ نے بجٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ رواں مالی سال ہم نے 7 ارب روپے کی بچت کی ہے۔ اجلاس میں 11 کھرب 86 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کے 159 مطالباتِ زر منظور کیے گئے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی 543 کٹوتی کی تحریکیں مسترد بھی ہوئیں۔

تازہ ترین خبریں