04:20 pm
اگلا چئیرمین سینیٹ میں خود بنوں گا، آصف زرداری

اگلا چئیرمین سینیٹ میں خود بنوں گا، آصف زرداری

04:20 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں نے چئیرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کےلئے متفق ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ جس کے بعد سابق صدرآصف علی زرداری نےخود چئیرمین سینیٹ بننے کافیصلہ کر لیا ہے۔ ایک صحافی نے سوال کیا
کہ اے پی سی میں چئیرمین سینیٹ کو ہٹائے جانے پر اتفاق ہو گیا ہے تو کیا میاں رضاربانی اگلے چئیرمین سینیٹ ہوں گے ۔اس پر آصف زرداری کا کہناتھا بسم اللہ ۔ میں خود اگلا چئیرمین سینیٹ بنوں گا۔ واضح رہے کہ اسلام آبا میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش پر منعقدہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ، پہلے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈی والا اپنے عہدے سے مستعفی ہونگے ۔

تازہ ترین خبریں