06:53 am
 اے پی سی میں چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہوگیا ہے،زرداری

اے پی سی میں چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہوگیا ہے،زرداری

06:53 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ اے پی سی میں چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہوگیا ہے تو بسم اللہ ، نیا چیئر مین سینیٹ میں خود بنوں گا۔صحافی نے جب یہ سوال کیا کہ نیا چیئر مین سینیٹ کون ہوگا؟ کیا رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنائیں گے؟ تو آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جوا ب دیا کہ میں خود چیئرمین سینیٹ بنوں گا ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش پر منعقدہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئر مین سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پہلے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا اپنے عہدے سے مستعفی ہونگے۔اے پی سی میں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی، اسفند یار ولی، پشونخوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔آل پارٹیز کانفرنفس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد حکمرانوں کو تمام سیاسی جماعتیں مسترد کر چکی ہیں۔

تازہ ترین خبریں