04:08 pm
عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں ایسا جواب جمع کرادیا گیا

عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں ایسا جواب جمع کرادیا گیا

04:08 pm

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی شکایت کیس میں وزیراعظم کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے الیکشن کمیشن میں جواب داخل کردیا ۔ جمعرات کو سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان بابر یعقوب فتح محمد سے وزیر اعظم کے وکیل بابر اعوان نے ملاقات کی ۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے جواب جمع کرایا۔ جس میں کہاگیاکہ این اے 205 شہید بینظیر آباد کے ریجنل الیکشن کمشنر نے 19 جون 2019 کو وزیراعظم کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھجوایا، نوٹس میں وزیراعظم سے انکے دورہ گھوٹکی پر وضاحت مانگی گئی ہے
۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ قانون پر کاربند رہنے والے ایک مہذب اور اصولی رہنما کی طرح وزیراعظم نے ضابطہ اخلاق کی کسی بھی شق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ ریکارڈ پر ہے کہ وزیراعظم کی کابینہ کے رکن جناب علی محمد مہر دارِ فانی سے کوچ کرگئے، وزیراعظم علی محمد مہر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے گھوٹکی تشریف لے گئے، تحریک انصاف قانون کے مکمل احترام پر یقین رکھتی ہے۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے گھوٹکی میں قیام کے دوران کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ لیا نہ ہی میڈیا سے مخاطب ہوئے۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی شق 17-B صدر، وزیراعظم، کابینہ کے اراکین اور اراکین پارلیمان کی ضمنی انتخاب کے دوران انتخابی سرگرمیوں میں شمولیت پر قدغن عائد کرتی ہے۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے کسی بھی انتخابی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاکہ مذکورہ شق کسی طور بھی تعزیت سے نہیں روکتی۔ وزیراعظم کیخلاف یکسر بے بنیاد، جھوٹی اور من گھڑت درخواست داخل کرکے سنسنی پھیلانے اور توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔بابر اعوان نے کہاکہ وزیراعظم کیخلاف جھوٹا اور بے بنیاد بیان داخل کرنے پر مزکورہ شخص کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا مکمل اختیار رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن 19 جون کا نوٹس واپس لے اور درخواست گزار کی درخواست و بیان حلفی کی نقول فراہم کرے۔

تازہ ترین خبریں

چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کو ایسا سرپرائزکہ بڑے بھائی کی آنکھوں میں آنسوآگئے

چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کو ایسا سرپرائزکہ بڑے بھائی کی آنکھوں میں آنسوآگئے

پنجاب کے بجٹ پربحث کر نیوالی خواتین اراکین اسمبلی اپنے گھرکے بجٹ سے لاعلم نکلیں

پنجاب کے بجٹ پربحث کر نیوالی خواتین اراکین اسمبلی اپنے گھرکے بجٹ سے لاعلم نکلیں

حکومت نے عوام کے گردگھیراتنگ کردیا۔۔۔ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بندکرنیکااعلان

حکومت نے عوام کے گردگھیراتنگ کردیا۔۔۔ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بندکرنیکااعلان

یکم جولائی سے آٹے کی قیمت میں بڑی تبدیلی کا امکان آٹے کی قیمت کتنی ہو جائے گی

یکم جولائی سے آٹے کی قیمت میں بڑی تبدیلی کا امکان آٹے کی قیمت کتنی ہو جائے گی

عجب بہنوں کی غضب کہانی،اکھٹے کھانا ،ملکر باتھ کرنا، ایک ہی شخص سے منگنی

عجب بہنوں کی غضب کہانی،اکھٹے کھانا ،ملکر باتھ کرنا، ایک ہی شخص سے منگنی

نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کا الیکشن ہارنے کے باوجود وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے ۔۔ویڈیو وا ئرل

نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کا الیکشن ہارنے کے باوجود وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے ۔۔ویڈیو وا ئرل

ریاست کے اندر کئی ریاستیں بن چکی ہیں ،خواجہ سعد رفیق

ریاست کے اندر کئی ریاستیں بن چکی ہیں ،خواجہ سعد رفیق

پیپلزپارٹی کے تمام اراکین اپوزیشن لیڈر کیساتھ کھڑے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے تمام اراکین اپوزیشن لیڈر کیساتھ کھڑے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری

شہبازشریف کو تقریر سے روکناآمرانہ و غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے،مریم اورنگزیب

شہبازشریف کو تقریر سے روکناآمرانہ و غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

سندھ حکومت 14کھرب روپے کا بجٹآج پیش کرے گی

سندھ حکومت 14کھرب روپے کا بجٹآج پیش کرے گی

قومی اسمبلی کا اجلاس ۔۔ ضابطہ اخلاق جاری ۔۔۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں عمل کرنے کے پابند ہوں گے

قومی اسمبلی کا اجلاس ۔۔ ضابطہ اخلاق جاری ۔۔۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں عمل کرنے کے پابند ہوں گے

سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملے ۔۔۔ پاکستان کا موقف سامنے آگیا

سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملے ۔۔۔ پاکستان کا موقف سامنے آگیا

 حکومت نے اکنامک سروے آف پاکستان سے مہنگائی اور بیروزگاری کے اعدادو شمار غائب کر دئیے تاکہ اپنی ناکامی کو چھپایا جا سکے۔بلاول بھٹو

حکومت نے اکنامک سروے آف پاکستان سے مہنگائی اور بیروزگاری کے اعدادو شمار غائب کر دئیے تاکہ اپنی ناکامی کو چھپایا جا سکے۔بلاول بھٹو