06:34 pm
گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا اور ۔۔۔!

گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا اور ۔۔۔!

06:34 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ گیس صارفین کے بلوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، کسانوں کو بجلی کی مد میں ٹیوب ویلز پر بھاری سبسڈی دی جا رہی ہے، گیس اوربجلی کی قیمتیں سابق حکومت کی وجہ سے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے قومی اس اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت نے ہماری حکومت کے لئے سرنگیں بچھائیں۔
بجلی کی قیمتیں بڑھنے پر اپوزیشن والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ سابق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے گیس اوربجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس کے صارفین کے بلوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ کسانوں کو بجلی کی مد میں ٹیوب ویلز پر بھاری سبسڈی دی جا رہی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے گیس کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی. ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس 190 فیصد تک مہنگی کردی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ اس کے علاوہ دیگر تمام کیٹیگریز کے لیے گیس کی قیمتوں میں31 فیصد سے زیادہ اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو 500 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل ہوگا۔ حکومت دسمبر میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لے گی۔ دوسری جانب بجلی کی قیمتوں میں بھی ایک ماہ کیلئے10 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے اور اس بار بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ صارفین کو آئندہ ماہ بلوں میں 1 ارب 20 کروڑ اضافی ادا کرنا ہوں گے تاہم کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا. بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا، مئی میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 14 پیسے فی یونٹ رہی، مئی میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 4 پیسے تھی۔

تازہ ترین خبریں

 ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

 حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

 پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

 پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

 ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

 الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل

الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل