05:00 pm
جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کالعدم قرار

جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کالعدم قرار

05:00 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اہم ملکی سیاستدان کی الیکشن 2018میں کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی این اے 259 سے کامیابی کا نوٹیفیشن کالعدم قرار دے دیا گیا، 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی اتحادی
جماعت جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔جمعہ کے روز الیکشن ٹریبونل میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

تازہ ترین خبریں