02:24 pm
’’ رانا ثنا ء اللہ کی گاڑی سے منشیات برآمد‘‘

’’ رانا ثنا ء اللہ کی گاڑی سے منشیات برآمد‘‘

02:24 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئیر صحافی سید طلعت حسین نے نا ثناء اللہ کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی رہنما کو گرفتار کرنے والے ادارے اے این ایف کے مطابق رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہیں اور اب منشیات کی مقدار کا تعین کیا جا رہا ہے۔ سید طلعت حسین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ” اے این ایف کے مطابق رانا ثنا اللہ کی ذاتی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ھیں۔ منشیات کی مقدار کا تعین کیا جارہا ہے-آنے والے دنوں میں بھینس چوری، رسہ گیری وغیرہ کے مقدمات بھی بنیں گے۔
حکومت کی ہر بوتل میں سے شہد اور ن لیگ کی اکثر گاڑیوں میں سے کوکین اور چرس نکلے گی“۔ اے این ایف کے مطابق رانا ثنا اللہ کی ذاتی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ھیں۔ منشیات کی مقدار کا تعین کیا جارہا ہے-آنے والے دنوں میں بھینس چوری، رسہ گیری وغیرہ کے مقدمات بھی بنیں گے۔ حکومت کی ہر بوتل میں سے شہد اور ن لیگ کی اکثر گاڑیوں میں سے کوکین اور چرس نکلے گی۔ انہوں نے پیشنگوئی کی کہ ابھی ایسے کیس سامنے آئیں گے۔ سینئیر صحافی کے مطابق اپوزیشن کے خلاف اب مزید ایسے کیسز دیکھنے میں آئین گے۔ انہوں نے تنز کرتے ہوئے کہا کہ اب بھینس چوری اور رسہ گیری بے وقعت کیسز بنا کر سیاسی مکالفین کو جیلوں میں بھیجا جائے گا۔ یاد رہے کہ آج اینٹی نارکوٹکس فورس نے ن لیگپنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع اے این ایف کا کہنا ہے کہ متعدد منشیات فروشوں کا تعلق رانا ثناء اللہ سے ہے۔ رانا ثناء اللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ منشیات فروشوں کے کالعدم تنظیموں سے بھی رابطے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تصدیق کی ہے کہ اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ رانا ثناء اللہ پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے فیصل آباد سے لاہور آ رہے تھے کہ سکھیکی کے قریب انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتاری کے ساتھ ہی رانا ثناء اللہ، ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈز کے موبائل فون بند ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناءا للہ کا تعلق منشیات فروشوں سے ہے۔ جب کہ منشیات فروشوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے رہا ہے۔رانا ثناء اللہ سے اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ پر کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کرنے کے الزمات بھی رہے۔

تازہ ترین خبریں