03:19 pm
حامد میر نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر مریم نواز کے بیان کو سیاسی قرار د ے دیا

حامد میر نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر مریم نواز کے بیان کو سیاسی قرار د ے دیا

03:19 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی او رتجزیہ کار حامد میر نے رانا ثنااللہ کی گرفتاری کی ایک اور ممکنہ وجہ بتا دی ہے۔ ان کا کہناہے کہ رانا ثنااللہ شریف برداران اور مریم نواز کے انتہائی قریبی تھے اور جو بھی شہبازشریف پر عائد کیا جاتا تھا
وہی الزام رانا ثنا اللہ پر بھی ضرور عائد کیا جاتا تھا۔مریم نوازکا یہ کہناکہ اس گرفتاری کے پیچھے عمران خان ہیں، ایک سیاسی بیان ہے۔ مریم نواز بھی جانتے ہیں کہ رانا ثنا اللہ کس کے کہنے پر گرفتار ہوئے ہیں ۔ حال ہی میں لیگی ارکان کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ حکومت لیگی لوگوں کو توڑ کر اپنی صفوں میں شامل کرنا چاہ رہی ہے۔ اس پر رانا ثنااللہ نے بیان دیا تھا کہ بطور صوبائی صدر مسلم لیگ ن وہ عوامی سطح پر ان ارکان اسمبلی کا محاسبہ کریں گے جنہوں نے عمران خان سے ملاقات کی ہےشاید ان کا یہ بیان ہی ان کی گرفتاری کی وجہ بنا ہو۔

تازہ ترین خبریں