03:35 pm
 قبائلی اضلاع کی سولہ نشستوں پر ممکنہ انتخابات ، 11امیدوار میدان سے باہر

قبائلی اضلاع کی سولہ نشستوں پر ممکنہ انتخابات ، 11امیدوار میدان سے باہر

03:35 pm

پشاور(آن لائن)بیس جولائی کو قبائلی اضلاع کے سولہ نشستوں پر ہونے والے ممکنہ انتخابات میں 11امیدوار میدان سے باہر ہو گئے ہیں اس طر ح امیدواروں کی تعداد 16نشستوں کے لئے 100رہ گئی ہے الیکشن کمیشن کے مطابق باجوڑ کے حلقہ پی کے ون باجوڑ ون سے 2، ضلع خیبر حلقہ پی کے 105خیبر ون سے 2، حلقہ پی کے 107خیبر تھری سے 3امیدوار ریٹائرڈ ہو گئے ہیں
ضلع شمالی وزیرستان کے حلقہ پی کے 111شمالی وزیرستان پی کے 112، شمالی وزیرستان ٹو ، جنوبی وزیرستان سے پی کے 113، جنوبی وزیرستان ون جبکہ حلقہ 115ایف آرز سے ایک ایک امیدوار ریٹائرڈ ہو گیا ہے امیدواروں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے لئے متعلقہ ریٹرننگ افسران کو درخواستیں دیدی تھی بیس جولائی کو ہونے والے انتخابات کے لئے بیلٹ پیپر کی چھپائی کاکام جولائی کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوگا او رپولنگ سٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی کردی جائیگی۔

تازہ ترین خبریں