03:36 pm
سندھ میں 90هہزار کروڑ روپیہ گیا ، پھر پتہ نہیں کہاں گیا، فواد چودھری

سندھ میں 90هہزار کروڑ روپیہ گیا ، پھر پتہ نہیں کہاں گیا، فواد چودھری

03:36 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہناہے کہ گورنر سندھ وزیر اعظم کے ایک اشارے پر سندھ میں 48گھنٹوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ میڈیا کےنمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری فواد حسین کا کہناتھا کہ گورنر سندھ ایک جادوگر ہیں تو وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر 48گھنٹوں میں سندھ میں تبدیلی لے کر آسکتے ہیں ۔
انھوںنے کہا کہ سندھ میں 90ہزار کروڑ روپیہ گیا جس کا پتہ ہی نہیں چلا کہ وہ گیا کہاں۔ سندھ میں جو پیسہ جاتا ہے وہ دبئی سے جا کر نکلتا ہے۔ بلوچستان میں 30هہزار کروڑ روپیہ گیا جب کہ وہاں پر چپڑاسیوں نے بھی راڈو گھڑیاں پہنی ہوئی ہیں ۔ انھوںنے انکشاف کیا کہ بلاول بھٹو بھی وہی اکائونٹ استعمال کرتے تھے جہاں سے ایان علی کو پیسہ جاتا رہا۔ بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کا فیصلہ نیب کو کرنا ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ حکومت نے ایک سال میں نو ہزار ارب روپے کا قرضہ واپس کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں