04:02 pm
نئے پاکستان میں سب برابر ہیں، کسی سے کوئی اختلاف نہیں ، شہریار آفریدی

نئے پاکستان میں سب برابر ہیں، کسی سے کوئی اختلاف نہیں ، شہریار آفریدی

04:02 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا کہناہے کہ نئے پاکستان میں سب برابر ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے شہر یار آفریدی کا کہناتھا کہ رانا ثنااللہ ہمار ے کولیگ ہیں ۔ اور ہماراکسی سے کوئی بھی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔ ان کی گرفتاری پر ڈی جی اے این ایف سے رپورٹ مانگی ہے۔
تفصیلات موصول ہونے کے بعد وہ اس معاملے پر تفصیلی ردعمل دیں گے۔وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ رانا ثناء اللہ ہمارے کولیگ ہیں اور ہمیں سب کو عزت دینی ہے۔ نئے پاکستان میں سب برابر ہیں ہمارا کسی سے ذاتی اختلاف نہیں ہے۔ ڈی جی اے این ایف سے راناثناء کی گرفتاری سےمتعلق رپورٹ مانگی ہے۔ تفصیلات آ جائیں پھر ہی حکومت کی جانب سے ردعمل دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں