05:15 pm
ملاقات کرنے والے لیگی ارکان کی بنی گالہ میں لی گئی تصویر منظر عام پر آگئی

ملاقات کرنے والے لیگی ارکان کی بنی گالہ میں لی گئی تصویر منظر عام پر آگئی

05:15 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنےوالے پنجاب اسمبلی کے ارکان اسمبلی کی بنی گالہ میں ملاقات میں ملکی سیاست میں کھلبلی مچا کر رکھ دی تھی جس کے بعد کئی ارکان نے اس ملاقات کی خبروں کی تردید کر دی تھی تاہم میڈیا اورسوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی اس تصویر نےمعاملے کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی جانب سے وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان کے بارے میں سخت موقف اپنایا گیا تو بعض لوگوں نے ملاقات کی سرے سے ہی تردید کردی
لیکن اب بنی گالہ سے ان اراکین اسمبلی کی تصویر سامنے آگئی ہے۔بنی گالہ میں لی گئی تصویر میں بائیں سے دوسرے نمبر پر خانیوال سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی کو دیکھا جاسکتا ہے ، انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی تردید کی تھی۔ ملاقات کی تصدیق کرنے والے نشاط ڈاہا کو وزیرا علیٰ اور نعیم الحق کے درمیان دیکھا جاسکتا ہے۔ مظفر گڑھ سے لیگی ایم پی اے اظہر عباس وزیر اعلیٰ پنجاب کے دائیں طرف، دائیں سے دوسرے نمبر پر ن لیگ کے رکن اسمبلی حاجی اشرف انصاری کے بھائی اور آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے حاجی اکرم انصاری موجود ہیں، تصویر میں طاہر بشیر چیمہ بھی نظر آرہے ہیں

تازہ ترین خبریں