05:53 am
رانا ثناء اللہ کو اپنی وزارت کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام پر گرفتار کیا گیا

رانا ثناء اللہ کو اپنی وزارت کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام پر گرفتار کیا گیا

05:53 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رانا ثناء اللہ کو اپنی وزارت کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام پر گرفتار کیا گیا، رانا ثناء اللہ بطوروزیرسرکاری گاڑی منشیات کی اسمگلنگ کیلیے استعمال کرتے تھے، رانا ثناء کی گاڑی ان کی ہدایت پرمنشیات اسمگلنگ کی سہولت کیلیےاستعمال کی جاتی تھی، گرفتاری سے متعلق تیار کیے گئے اعلامیے میں یہی الزام شامل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق ایک نئی کہانی سامنے آگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے منشیات برآمد ہونے سے متعلق کوئی واضح بات نہیں بتائی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو اپنی وزارت کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بطوروزیرسرکاری گاڑی منشیات کی اسمگلنگ کیلیے استعمال کرتے تھے۔ رانا ثناء کی گاڑی ان کی ہدایت پرمنشیات اسمگلنگ کی سہولت کیلیےاستعمال کی جاتی تھی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مذکورہ الزامات ہی شامل کیے گئے ہیں۔جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ تین ماہ قبل اے این ایف کے اسپیشل انویسٹی گیشن سیل نے 6 سے 7 گرفتاریاں کی تھیں جن سے تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ لوگ رانا ثناء اللہ کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اور پھر ان شواہد اور ان کی کچھ کال ریکارڈنگ کی بنیاد پر بخاری نامی شخص کو حراست میں لیا گیا، ان پر الزام ہے کہ یہ لوگ کالعدم تنظیموں کے لیے فنڈ جمع کرتے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ہی شواہد کی بناء پر رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے این ایف لاہور ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ جو ایک حاضر سروس بریگیڈیئر بھی ہیں، ان کی نگرانی میں اسپیشل انویسٹی گیشن سیل نے لاہور کے علاقے سمن آباد میں رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر چھاپہ بھی مارا تھا جہاں مبینہ طور پر لیگی رہنما کے خاندان کے کچھ لوگ موجود تھے تاہم چھاپے سے قبل وہ لوگ وہاں سے جا چکے تھے۔ اب اسی سلسلے میں رانا ثناء اللہ کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائے گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں