05:58 am
 مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کوریمانڈکیلئے ضلع کچہری پہنچا یا گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کوریمانڈکیلئے ضلع کچہری پہنچا یا گیا

05:58 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کوریمانڈکیلئے ضلع کچہری پہنچا یا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص کمرہ عدالت پہنچ گئے ،رانا ثنا اللہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں پیش کردیا،اے این ایف اور دیگر پراسیکیوٹر کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو اے این ایف نے سخت سکیورٹی میںضلع کچہری پہنچایا،
اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور ضلع کچہری آنے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردارتاریں لگاکر بند کر دیا گیا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انہیں 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں