06:06 am
ایک گھنٹے سے ملاقات کیلئے موجود رانا ثنا اللہ کی اہلیہ اپنے خاوند کو کیا چیز دینا چاہتی تھیں

ایک گھنٹے سے ملاقات کیلئے موجود رانا ثنا اللہ کی اہلیہ اپنے خاوند کو کیا چیز دینا چاہتی تھیں

06:06 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئیر سیاستدان رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ میں یہاں ایک گھنٹے سے کھڑی ہوں مجھے رانا ثناء اللہ سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ نبیلہ ثناء کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ایک گھنٹے سے رانا ثناء اللہ سے ملنے کے لیے کھڑی ہیں لیکن انہیں رانا ثناء اللہ سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے درخواست کی کہ ہمیں بس ایک منٹ ان سے ملنے دیا جائے
تا کہ ہم انہیں دوائی دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ راناء ثناء اللہ 1بجے گھر سے نکلے اور 3بجے کے قریب انہیں سکھے کی کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بس ان سے ایک منٹ ملنے دیں تا کہ ہم انہیں دوائی دے سکیں اور ان کی خیریت پوچھ سکیں۔ نبیلہ ثناء نے کہا کہ یہ لوگ 10ماہ سے ان سے نہ جانے کیا چیزیں ڈھونڈ رہے ہیں جو آج انکو موٹروے پہ ان کی گاڑی سے مل گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں