09:05 am
فیصل آباد موٹروے پر خوفناک حادثہ ، کئی افراد موقع پر جاں بحق

فیصل آباد موٹروے پر خوفناک حادثہ ، کئی افراد موقع پر جاں بحق

09:05 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں موٹروے پر ٹرک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا‘فیصل آباد میں ساہیانوالہ انٹرچینج موٹروے پر تیز رفتار ٹرک نے بس کو مار دی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور 2بچوں سے سمیت 8افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیانوالہ کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق
جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں ہیں‘ فیصل آباد کے علاقہ ساہیانوالہ کے قریب موٹروے پر ٹرک اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خوفناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین سمیت 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں جن کا تعلق ایک خاندان سے ہے مسافروین میں سوار فیملی 136 رب چک جھمرہ کے رہاشی ہیں. وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا. وزیر اعلی نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے حادثے کے بارے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی. وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا. وزیر اعلی نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے حادثے کے بارے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی.

Recommended Urdu news categories:

تازہ ترین خبریں