10:48 am
15کلو ہیروئین سمگلنگ کیس پر ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

15کلو ہیروئین سمگلنگ کیس پر ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

10:48 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب رانا ثنااللہ نواز شریف کا شیر ہے ،آپ کے ہر جھوٹے اور چھوٹے وار کا ڈٹ کر مقابلہ کریگا ۔ ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آپ اتنے نالائق ہیں کہ آپ سے دوسرے پر الزام بھی عقل سے نہیں لگایا جا سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کے کل کے جھوٹے اور چھوٹے وار کی وجہ سے پورا پاکستان رانا ثناااللہ کی بے گناہی کی گواہی دے رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جس مرضی کو گرفتار کر لیں ،
جو مرضی کر لیں جس مرضی کو بند کر دیں سلیکٹیڈ وزیراعظم اور علیمہ باجی چور ہے کا نعرہ بند نہیں ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جب رانا ثنااللہ کے خلاف کوئی کرپشن اور جھوٹے ماڈل ٹاؤن کیس میں کچھ نہیں مِلا تو گھٹیا الزام لگانے کو کوشش کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب رانا ثنااللہ سے اتنا خوف کہ آپ نے اپنے جیسا اتنا گِرا ہوا الزام لگایا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کِس کِس پہ کیا کیا الزام لگوائیں گے، آپ کو نالائق ، نااہل اور سیلیکٹڈ تو 22 کڑوڑ عوام کہہ رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جس وقت آپ بے نامی جائیدادیں بنا رہے تھے رانا ثنااللہ مشرف کے مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب رانا ثناااللہ کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کرنے سے پہلے ان کی سیاسی تاریخ کا مطالعہ کر لیتے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب رانا ثناء اللہ سے خوفزدہ ہیں، اسی لئے عمران صاحب کے ذاتی حکم اور ایما پر گرفتاری ہوئی۔

تازہ ترین خبریں