11:29 am
پونچھ یونیورسٹی میں میرٹ  پرتعیناتیاں کروائی جائیں،خالد محمود

پونچھ یونیورسٹی میں میرٹ پرتعیناتیاں کروائی جائیں،خالد محمود

11:29 am

پونچھ یونیورسٹی میں میرٹ پر تقرریاں کروائی جائیں،خالد محمود پیپلزپارٹی کااہم اجلاس ، پونچھ یونیورسٹی میں من پسندتقرریوں کانوٹس لینےکامطالبہ راولاکوٹ ( نمائندہ خصوصی)جموں کشمیر پیپلزپارٹی سٹی راولاکوٹ کا ایک اہم اجلاس سابق سٹی صدر سردار خالد محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اس اجلاس میں سردار عدنان خادم ، سردا ر عبدالقدوس ، سردار محمد صغیر خان ،اعتزاز امتیاز مرکزی وائس چیئرمین پی ایس او ، ارشد خان سابق جنرل سیکرٹری جے کے پی پی، ندیم عارف، رضوان خادم، عمر فاروق ، باسط خان ، سردار منظور خان، یاسر آمین ، آفتاب خان، ایاز حیات اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جامعہ پونچھ میں ہونے والی من پسند تقرریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پونچھ یونیورسٹی میں تمام تقرریاں باغ اور مظفرآباد کی طرح این ٹی ایس کے ذریعے کی جائیں ۔تاکہ میرٹ کی بحالی ممکن ہو سکے ، صرف انٹرنل کمیٹی کے ذریعے پہلے سے تعینات ملازمین کی بھرتی کرنا ناانصافی اور میرٹ کا قتل عام ہے ۔ من پسند تقرریو ں میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے لے کر کمیٹی کے ادنی ممبر تک سب ملے ہوئے ہیں اور میرٹ کے قتل عام میں برابر کے شریک ہیں جس کی وجہ سے پڑھا لکھا نوجوان سڑکوں پر پھررہا ہے ۔انہو ں نے چانسلر جامعہ پونچھ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے مطالبہ کیا کہ وہ پونچھ یونیورسٹی میں ہونے والی من پسند تقرریوں کا نوٹس لیں اور یونیورسٹی میں میرٹ کے مطابق تقرریاں کروائی جائیں ۔

تازہ ترین خبریں