02:53 pm
وزارت مذہبی امور کا 40 فیصد پرائیویٹ حج کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ ، سمری وفاقی کابینہ  کو ارسال

وزارت مذہبی امور کا 40 فیصد پرائیویٹ حج کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ ، سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

02:53 pm

اسلام آباد ( آن لائن )وزارت مذہبی امور نے حج 2019کے نئے کوٹہ میں سے 40 فیصد پرائیویٹ اسکیم کا کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے سمری وفاقی کابینہ کا ارسال کردی گئی ہے۔ ،وفاقی کابینہ نے پہلے 16 ہزار اضافی کوٹہ کا 40 فیصد پرائیویٹ اسکیم کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ حج آپریشن کے آغاز اور حج میں دن کم ہونے کے باعث کوٹہ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پرائیوٹ کوٹہ سرکاری کوٹہ میں ضم کرکے 6 ہزار 316 درخواستوں کی دوبارہ قرعہ اندازی کرائی جائے گی۔وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزارت مذہبی امور تیسری حج قرعہ اندازی کا اعلان کرے گی۔ سرکاری حج اسکیم کے مزید 6 ہزار 316 ناکام درخواست گزاروں کو ایک اور موقع ملے گا۔واضح رہے کہ پاکستانی عازمین حج کو لے کر نجی ایئرلائن کی پہلی ’حج پرواز‘ پانچ جولائی 2019 کو روانہ ہو گی۔