03:10 pm
پاکستان کا وہ رکن قومی اسمبلی جس کے پاس 1کروڑ 66لاکھ کا اسلحہ ہے

پاکستان کا وہ رکن قومی اسمبلی جس کے پاس 1کروڑ 66لاکھ کا اسلحہ ہے

03:10 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) میڈیا رپورٹس کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کےمالی سال2018-19ء کےگوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔وفاقی وزیرعلی زیدی3کروڑروپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ وزیردفاع کے پاس13کروڑ95لاکھ کے اثاثے اورڈھائی کروڑروپے کا بینک بیلنس ہے۔ پی ٹی آئی ایم این اےسمیع الحسن گیلانی ایک ارب روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔
وفاقی وزیرانسداد منشیات شہریارآفریدی2 کروڑکے اثاثوں کے مالک ہیں۔ وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کے پاس36 لاکھ کیش اور15تولے سونا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید غریب رکن قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔ اسی طرح رانا ثناءاللہ کے6 کروڑ60 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ہیں۔ شیخ رشید کے پاس8 کروڑ73 لاکھ کا بینک بیلنس اور25لاکھ کے پرائزبانڈ ہیں۔ شیخ رشید کےپاس3کروڑ58لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی60کروڑروپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف لندن میں فلیٹ کے مالک بھی ہیں۔ شہبازشریف کےبیرون ملک14کروڑروپے کے اثاثے ہیں۔ شہبازشریف نے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی ظاہرکیں۔ شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے57 لاکھ65 ہزارروپے کے اثاثے ہیں۔ شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہبازکےنام23کروڑسے زائد مالیت کے اثاثے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرکےاثاثوں کی مالیت18کروڑ96لاکھ روپے سے زائد ہے۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے دبئی میں دو ولاز میں شیئرز ہیں۔ بلاول بھٹوایک ارب54کروڑروپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری امیرترین اراکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔ سابق صدرآصف زرداری کے پاس ایک کروڑ66لاکھ روپے کا اسلحہ بھی ہے۔ آصف زرداری کے پاس ایک کروڑروپے مالیت کے گھوڑےاورجانور ہیں۔ آصف علی زرداری کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔ آصف زرداری اوربلاول بھٹو دبئی کے اقامہ ہولڈرنکلے۔ آصف زرداری66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ جس کے تحت وزیراعظم 10کروڑ82 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ وزیراعظم 6.2 مربع زرعی اورکمرشل اراضی کے مالک ہیں۔ وزیراعظم عمران خان2 لاکھ کی 4 بکریوں کے بھی مالک ہیں۔ وزیراعظم کے ڈالر،پاؤنڈ اوریورو اکاؤنٹس بھی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ رہائش کی مالیت ظاہر نہیں کی۔ وزیراعظم نے بنی گالہ زمین کو تحفہ کے طور پر ظاہر کیا۔ وزیراعظم نےاپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کر دیں۔ وزیراعظم نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام پاک پتن میں431 کنال اراضی اور اوکاڑہ میں266 کنال اراضی ظاہرکی۔ بشریٰ بی بی کے نام بنی گالہ میں3 کنال کا گھر ہے۔

تازہ ترین خبریں