02:47 pm
ڈیرہ اسماعیل خان :2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ،7 افراد جاں بحق،3 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان :2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ،7 افراد جاں بحق،3 زخمی

02:47 pm

ڈیرہ اسماعیل خان( آن لائن)ڈی آئی خان میں زمینو ں کو پانی دینے کے تنازع پر دو گروپوںمیں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ستویانی گائوں منگل میں 2 گروپوں میں تصادم ہوا جس پردونو ں اطراف سے گولیاں چل گئیں،فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے جنہیں امدادی اداروں اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچایا ،
زخمیوں کی حالت میں نازک بتائی جارہی ہے۔ملزمان کافی دیر تک اسلحہ لہراتے اور مخالف گروپ کو چیلنج کرتے رہے۔تاہم پولیس کے آنے کی اطلاعات پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ زمینوں کو پانی دینے کے تنازع پر ہوا ،مقامی لوگوں نے بھی بتایا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان کافی عرصہ سے چپقلش چل رہی تھی اور ایک دوسرے کو مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے ۔پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے مزید تحقیقات جاری ہیں