04:48 pm
چوری میں ملوث ملازمہ غیر ملکی کرنسی اور سونے سمیت گرفتار

چوری میں ملوث ملازمہ غیر ملکی کرنسی اور سونے سمیت گرفتار

04:48 pm

کراچی(آئی این پی ) تیس سال پرانی ملازمہ گھر سے دو کروڑ روپے کے زیورات اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئی، پولیس نے ملزمہ کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کر کے دو کلو سے زیادہ سونا، اکیس لاکھ سے زیادہ پاکستانی روپے، امریکی ڈالر،
انڈین سری لنکن کرنسی اور درہم برآمد کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر واقع گھر میں تیس سال سے کام کرنے والی ملازمہ رضیہ نے گھر سے دو کروڑ روپے کے زیورات اور کیش لوٹ لیا۔گریجویٹ ملازمہ نے واردات کے بعد مالک کے نام خط بھی لکھا، ایسٹ زون پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیپو سلطان روڈ پر واقع گھر کا صفایا کرنے والی ملازمہ چوبیس گھنٹے میں دھرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ رضیہ نے پہلے سے گھر کی چابیاں بنوا رکھی تھیں۔ موقع دیکھتے ہی کارروائی کرڈالی۔ ملازمہ کے قبضے سے دو کلو سے زیادہ سونا۔ اکیس لاکھ سے زیادہ پاکستانی روپے، امریکی ڈالر، انڈین سری لنکن کرنسی اور درہم برآمد ہوئے۔ملازمہ رضیہ نے واردات کے بعد گجراتی زبان میں مالکوں کے نام ایک خط بھی چھوڑا تھا۔ خط میں ملازمہ نے دعوی کیا تھا کہ چاہے جتنے کیمرے لگانے ہیں لگالو تم مجھے پکڑ نہیں سکتے، میں نے آپ کے گھر پہلے بھی چوری کی تھی۔پولیس نے چوبیس گھنٹے میں ملزمہ کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمہ نے گلشن معمار میں سات کمروں کا گھر بنا رکھا ہے۔ ہر کمرے میں اسپلٹ اور ایل سی ڈی بھی لگی ہے۔

تازہ ترین خبریں